بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کرنے والے کا پتہ چل گیا

سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتول کو قریبی رشتے دار نے قتل کرایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نے رشتے دار بلال کے زیورات بینک لاکر میں رکھوائے تھے۔

مقتول نے لاکر سے زیورات نکلوا کر غائب کر دیے اور رشتے دار کو جعلی زیورات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی زیورات دینے کی پاداش میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اشرف راہی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو چند روز قبل گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل گیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.