حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اعجاز احمد کو سیکریٹری وفاقی محتسب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے فرح حامد خان کو سیکریٹری وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ سیکریٹریٹ نے دونوں سیکریٹریز کی تقرری کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دونوں تعیناتیوں کی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کے ارکان کو بھجوائی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سرکولیشن سمری کے ذریعے ان دونوں سیکریٹریز کی تعیناتیوں کی منظوری دے گی۔
Comments are closed.