جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سیکریٹری دفاع کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیکریٹری دفاع کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل ہو چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا ہے کہ اب سیکریٹری دفاع کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست قابلِ سماعت نہیں۔

یہ اعتراض بھی لگایا گیا ہے کہ مقدمات ملٹری کورٹس سے فوجداری عدالتوں میں نہ بھیجنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دی گئی۔

سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست سول سوسائٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.