صوبائی سیکریٹری داخلہ سید اعجاز علی شاہ نے اچانک کراچی سینٹرل جیل میں خواتین جیل کا دورہ کیا۔
سید اعجاز علی شاہ نے سینٹرل جیل میں خواتین کے لیے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے خواتین قیدیوں سے جیل میں درپیش مسائل کو سنا اور موقعہ پر ہی آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایات جاری کیں۔
اُنہوں نے کہا کہ خواتین سمیت تمام قیدیوں کے لیے جیل قوانین کے مطابق سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
سید اعجاز علی شاہ نے کہا کہ ووکیشنل سینٹرز کو مذید فعال بنایا جائے اور خواتین قیدیوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔
اُنہوں نے جیل کی حدود میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔
Comments are closed.