سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ امریکا پہنچ گئے، انہیں سپریم کورٹ کی ہدایت پر آج پیش ہونا تھا۔
حامد یعقوب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی میٹنگ میں شرکت کرنے امریکا گئے ہیں۔
سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کا دورۂ امریکا 16 اپریل کو ختم ہو گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی اسپرنگ میٹنگز 16 اپریل کو ختم ہوں گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیکریٹری خزانہ کا دورۂ امریکا 16 اپریل کو ختم ہو گا۔
واضح رہے کہ سیکریٹری خزانہ کوسپریم کورٹ نے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.