کراچی میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان علی مہر کے قتل کیس میں سی ٹی ڈی نے شکار پور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مقتول کے برادر نسبتی اکبر مہر اور ہم زلف رحیم بخش مہر کو گڑھی یاسین سے گرفتار کیا گیا۔
یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے عرفان علی کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے عرفان پر پے در پے کئی فائر کیے اور فرار ہوگئے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عرفان مہر قتل کیس کا نوٹس لیا تھا۔
Comments are closed.