جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

‘سینیٹ کےایک ووٹ کی قیمت 70کروڑ لگ رہی ہے’

وزیراعظم عمراان خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سینیٹ کےایک ووٹ کی قیمت 50سے 70کروڑ لگ رہی ہے۔

کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اصل ایشو یہ ہے کہ کیا اس موجودہ سسٹم کے تحت الیکشن ہونا چاہیے یا نہیں،آج نہیں کئی دفعہ پہلےبھی مجھےپیسوں کے عوض سینیٹ کی سیٹ بیچنےکی آفرہوئی، براہ راست اور ان ڈائریکٹ سینیٹ کی سیٹ بیچنے کیلئے رابطے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سینیٹ کےایک ووٹ کی قیمت 50سے 70کروڑ لگ رہی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی چارٹرآف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ کا معاہدہ کرچکی ہیں۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مستحقین کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں حکومت کا فرض ہوتا ہے کمزور طبقے کی مدد کرے، پوری کوشش ہےرقم مستحق افراد کو دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں فنڈز کی تقسیم منصفانہ کی ہے کوئی نہیں کہہ سکتااحساس پروگرام میں رقم کی تقسیم غیر منصفانہ کی، غیر مستحق تیس ہزار افراد کواسکیم سےنکالا جاچکاہے احساس کفالت پروگرام شفاف ہے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران سندھ میں آبادی کے لحاظ سے زیادہ پیسا دیا گیا، سندھ میں ہماری حکومت نہیں لیکن ہم نے صرف میرٹ کی بنیاد پرکام کیا، آج ہمارا دوسرافیز شروع ہورہا ہے، 70 لاکھ خاندانوں میں  رقم بانٹنا شروع کررہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.