سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سکھر، حیدر آباد موٹر وے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کی جانب سے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ معاہدے میں بے ضابطگیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔
این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو حیدر آباد سکھر ایم 6 موٹر وے کی تعمیر پر بریفنگ دی۔
سینیٹ کمیٹی ارکان مکمل دستاویزات اجلاس میں ساتھ نہ لانے پر این ایچ اے حکام پر برہم ہوگئے، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے حکام سے کہا کہ آپ کی دستاویز نامکمل ہیں۔
اس پر این ایچ اے حکام نے جواب دیا کہ ہمیں بریفنگ مکمل کرنے دیں، دستاویز بھجوادیں گے۔
چیئرمین کمیٹی نے این ایچ اے حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ نامکمل دستاویزات کے ساتھ کمیٹی میں نہ آئیں، جب بھی آئیں تیاری کرکے آئیں۔
کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سکھر حیدرآباد، راولپنڈی کھاریاں موٹر وے سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں۔
Comments are closed.