سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کا معاملہ ڈراپ کردیا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اعظم سواتی کی حالیہ گرفتاری پر معاملہ ڈراپ کر دیا گیا۔
محسن عزیز نے کہا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین سینیٹ کو خط میں کہا کہ تمام قواعد پر عمل کیا گیا، اعظم سواتی کا ابھی ریمانڈ ہے، قانون سے ماورا کچھ بھی غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ایف آئی اے نے قانون پر عمل کیا ہے اس لیے اس ایجنڈے کو ڈراپ کردیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف آئی اے سے پہلی گرفتاری پر آئندہ اجلاس میں تفصیلات لیں گے۔
Comments are closed.