جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی غزہ پر قرار داد منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے غزہ کی صورتِ حال پر قرار داد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرار داد میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو عالمی، انسانی مجرم قرار دے کر عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔

اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ فلسطین انبیاء اور فلسطینیوں کی سر زمین ہے، غاصب اسرائیل کے خلاف جد و جہد پر حماس کی ستائش کرتے ہیں، حماس، اسرائیل جیسی بڑی طاقت کے مقابلے پر سینہ سپر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت بہت سے ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، مسلم ممالک آج بھی فلسطینیوں کی حمایت کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوامِ متحدہ ہمیشہ غاصب قوتوں کی پشت پناہی کرتی رہی ہے، جہاں انسانیت کی ذرا سی بھی رمق باقی ہے وہاں اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.