منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اہم اجلاس 6 جولائی کو طلب، ذرائع

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اہم اجلاس 6 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پائلٹ لائسنس کا معاملہ شامل ہے۔

ذرائع نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے پی آئی اے ملازمین کی تعداد، تعلیمی قابلیت اور پوسٹنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی تفصیلات اور اس کے خلاف انتظامیہ کے ایکشن کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)، کسٹمز اہلکاروں کے تنازع پر بھی سینیٹ کمیٹی نے جواب طلب کرلیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بلوچستان میں قائم تمام ایئرپورٹس پر منسوخ پروازوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں 6 جولائی کو دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.