جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ جب کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 15 سے 16 فروری تک امیدواروں کی اسکرونٹی کی جائے گی جب کہ 17 اور 18 فروری کو نامزدگی پر اپیلیں دائر کی جائیں گی۔

امیدوار کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران تعینات کر دیے گئے۔

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

You might also like

Comments are closed.