سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ الیکشن میں کمیرے لگانے کو خلاف آئین اقدام قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ سینیٹ الیکشن 2021ء میں کیمرے کس نے لگائے؟
انہوں نے کہا کہ سیدھی بات یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کیمرے لگانے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان اور سابق چیئرمین سینیٹ ملوث ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل226 کہتا ہے الیکشن خفیہ ہوں گے، ووٹ کی سیکریسی کو توڑنا ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، سابق چیئرمین سینیٹ، اسٹاف، قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کے لوگ آئین توڑنے میں ملوث ہیں۔
Comments are closed.