ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن میں واؤڈا نے امریکی شہریت قبول کی: قادر مندوخیل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن میں فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت قبول کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے سینیٹ الیکشن 2021ء کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپنی اپیل مسترد کیئے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن 2021ء کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ میں اپیل دائر نہیں کر سکتا، 2018ء کے الیکشن میں جو حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا اس میں انہوں نے اپنی شہریت چھپائی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ آج بھی فیصل واؤڈا امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ نہیں بتا سکے، اثاثہ جات، ٹیکس چوری کے معاملات الگ ہیں۔

قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیادت نے کہا تو ہم الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.