جمعہ 25؍ذوالحجہ 1444ھ14؍جولائی 2023ء

سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیس: علی حیدر گیلانی کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں علی حیدر گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج امید علی بلوچ کی عدالت میں علی حیدر گیلانی و دیگر کے خلاف سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن پیش ہوئے جبکہ ملزمان علی حیدر گیلانی، کیپٹن (ر) جمیل اور فہیم خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

دوران سماعت علی حیدر گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی جبکہ ملزمان فہیم اور جمیل کی عدم موجودگی کے باعث وارنٹ کی تعمیل نہ ہوسکی۔

اس موقع پر ملزم فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ فہیم خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان سے رابطہ منقطع ہے۔

عدالت نے فہیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد کردی، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جائیں۔

عدالت نے کیپٹن (ر) جمیل اور فہیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.