وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے جب کہ آصف زرداری کو اس بار مایوسی ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نےووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کیا ہواہے ،لیکن انہیں مایوسی ہوگی، چار مارچ کو عمران خان سینیٹ میں سرخرو ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں کرسکتا جس کانام ای سی ایل میں ہواسےپاسپورٹ جاری نہیں کیاجاسکتا البتہ نوازشریف کوواپسی کی سفری دستاویز جاری کرسکتاہوں ،بس اتنا اختیار ہے اگر نوازشریف واپس آئیں تو 72 گھنٹے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کیا سیاست دان ہے جو دھوکا دے کر ملک چھوڑ جاتاہے نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا مریم نواز بھی ای سی ایل پر ہیں ،مریم نواز نےسرجری کی بات کی ہے،اگروہ درخواست نہیں کرنا چاہتی تونہ کریں اچھی بات ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد لانگ مارچ کے فیصلےکی تاریخ پرنظر ثانی کرے پی ڈی ایم نےاتنے فیصلے بدلے ہیں، لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان کے بعد کرلیں، ہم نے جس طرح الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کی اجازت دی آیندہ بھی دیں گے۔
Comments are closed.