سینیٹ اجلاس سے قبل تحریکِ انصاف اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر اور قائدِ ایوان سینیٹر شہزاد وسیم کی سربراہی میں حکمران اتحاد کا اجلاس ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر سینیٹ اجلاس سے متعلق حکومتی اتحاد کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں قانون سازی سمیت دیگر امور پر حکومتی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرنے پر غور ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔
اس قبل کل کے سینیٹ اجلاس کے حوالے سے 11 نکاتی ایجنڈا سامنے آیا تھا، جس کے مطابق ایوانِ بالا کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
Comments are closed.