بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا آرمی چیف سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے موجودہ ملکی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیان جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتے ہیں تو آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی اس صورتحال میں ایک بیان جاری کرنا چاہیے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ آرمی چیف کو کہنا چاہیے کہ وہ آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے بیان کو ذاتی جذبات قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی سینیٹر کا بیان اگر اُن کی پارٹی کا موقف ہوتا میں اس پر ضرور بات کرتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.