بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹر مشتاق ایوان میں حکومت پر برس پڑے

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق ایوان میں حکومت پر برس پڑے، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کو غداری قرار دے دیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشتاق خان نے کہا کہ انہوں نے قائد اعظم کے بینک کو فروخت کردیا، یہ حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا بل تھا۔

سینیٹر مشتاق نے کہا کہ حکومت نے قائد اعظم کے بینک کو فروخت کردیا، گورنر اسٹیٹ بینک وائسرائے اور آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا کمپنی بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن یہ بل پاس ہوا وہ سیاہ دن تھا، میں نے بل پر ترامیم جمع کروائی تھیں، حکومتی لوگوں نے قوم سے غداری کی ہے، حکومتی ارکان نے ایوان کے رولز کو آئی ایم ایف کے لئے پاؤں تلے روندا۔

سینیٹر مشتاق نے کہا کہ میری ترامیم پیش ہونے نہیں دی گئیں، ایوان میں نعرے لگاتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ غلام ہے غلام ہے پی ٹی آئی امریکہ کا غلام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.