بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹر فیصل جاوید شعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے بھی سرکاری چینل پر میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر ردعمل دیا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل پر ورلڈکپ شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹی وہ شو سے مستعفی ہوکر چلے گئے۔

انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ کسی انفرادی شخص کا عمل نہیں بلکہ یہ ادارے کی بات ہے ، یہ عوامی پیسے کا معاملہ ہے ، یہ بڑی عمارتوں کا معاملہ ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اس معاملے پر بحث کریں گے کیونکہ ورلڈکپ میں جو خوشی ہماری ٹیم ہمیں دے رہی ہے اسےخراب نہیں کرنا چاہتے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’یہ صرف ہمارے ہیروز کے بارے میں نہیں ہے، یہ ہمارے وقار کے حوالے سے بھی اہم ہے، یہ ہمارے سرکاری براڈکاسٹر کے بارے میں بھی اہم ہے۔‘

فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا،

انہوں نے کہا کہ معاملے کو بہت زیادہ غیر پیشہ ورانہ طور پر سنبھالا گیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جب ہر کوئی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے اور ورلڈکپ میں اس کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کر رہا ہے تو آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں، اپنے ہیروز کا احترام کریں۔

سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اسپورٹس شو میں میزبان نعمان نیاز اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے مابین تنازعے کا نوٹس لے لیا۔

اپنے اسی ٹوئٹ میں انہوں نے شعیب اختر کیلئے اپنی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.