مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے 14 ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2022 کا پتا چل گیا۔
تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی کے بل سے متعلق اطلاع دے دی۔
انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کا لاپتہ ہونے والا بل سابق وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق وہ بل ایوان صدر اور پارلیمنٹ کے بیچ میں کہیں اٹکا ہوا ہے۔
Comments are closed.