بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹر شمیم آفریدی نے PPP میں شمولیت اختیار کرلی

سینیٹ الیکشن میں آزاد امید وار کی حیثیت سے جیتنے والے سینیٹر شمیم آفریدی نے پاکستان  پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پی پی رہنما شیری رحمان کی جانب سے سینیٹر شمیم آفریدی کی باضابطہ  طور پر پیپلز  پارٹی میں شمولیت سے متعلق سیکریٹری سینیٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، علی حیدر گیلانی نے کہاکہ انشاءاللہ ہم 5 ووٹوں سے جیتیں گے۔

شیری رحمان کے مطابق اب پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.