پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے فیصل واوڈا کے لانگ مارچ میں جنازے نظر آنے کے دعوے کی تردید کردی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ میں فیصل واوڈا کی بات کی کُھلم کُھلا تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پُر امن ہوگا اور فیملیز شرکت کریں گی، یہ بامقصد ہوگا اور محبت کا زمزمہ ہوگا۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ اللّٰہ کریم اس کی حفاظت کرے گا، حضور ﷺ کی محبت سے سر شار لوگ اس کا حصہ ہوں گے۔
Comments are closed.