سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کرکٹرز کے لیے کشمیر پریمیئر لیگ کے دروازے کھل گئے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ریڈ بال کرکٹرز کو بھی ڈرافٹ میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ میں پک ہونے والے کرکٹرز کے بارے میں کیس ٹو کیس فیصلہ ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عابد علی، اظہر علی، فواد عالم سمیت ریڈ بال کرکٹرز کو ڈرافٹ میں شامل ہونےکی اجازت دے دی گئی ہے۔
پی سی بی نے 7 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں کھیلنےکی اجازت دی ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی درخواست پر اجازت دی ہے۔
ان 7 کھلاڑیوں میں نعمان علی، عثمان علی، محمد ہریرہ، حسیب اللّٰہ بھی شامل ہیں جنہیں کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
یاد رہے کہ کےپی ایل سیزن 2 کی ڈرافٹنگ 21 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔
Comments are closed.