بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے شروع کردیے ہیں۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں موصول ہوگئی ہیں اور کھلاڑیوں نے دستخط کرنا شروع کردیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر کھلاڑیوں کے تحفظات کی وجہ سے ہوئی تھی، دستخط کے بعد کھلاڑیوں کی ادائیگیاں جلد شروع ہو جائیں گی۔
پی سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ صفحہ نہیں بلکہ کئی صفحات پر مشتمل ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو ہر صفحہ پر دستخط کرنا ہوتے ہیں۔
Comments are closed.