جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

سینٹرل جیل پشاور: قیدیوں کے پاس موبائل فونز کا انکشاف

سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ موبائل فون سے سینٹرل جیل پشاور کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہیں۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور محمد وسیم نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں موبائل فون پر پابندی کے باوجود اس کے استعمال کی شکایات ہیں۔

سینٹرل جیل پشاور میں جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ مار پیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جیل میں 4 ہزار قیدی ہیں، جیل کی بہت بڑی ان آؤٹ بھی ہے، روزانہ 300 سے 400 قیدی عدالت بھی جاتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پاس موبائل لوکیٹر نہیں، جیمر بھی نہیں، صوبے کی خراب معاشی حالت کے باعث جدید آلات کی خریداری ممکن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.