اتوار 27؍ذوالحجہ 1444ھ16؍جولائی 2023ء

سینٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے قازقستان کو ہرادیا

اُزبکستان کے شہر تاشقند میں جاری سینٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسرے میچ میں قازقستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے مطابق اُزبکستان میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں بھی پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور بغیر کوئی سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے قازقستان کو شکست دی۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 28-30، 23-25 اور 12-25 رہا۔ پاکستان نے ایونٹ میں تین میں سے دو میچز جیتے ہیں۔

پہلے میچ میں پاکستان انڈر 16 ٹیم نے ایران انڈر 16 کو شکست دی تھی جبکہ ازبکستان کے خلاف میچ میں اسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.