بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے، سراج الحق کا اظہار افسوس

سری نگر: سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی 92برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی  کا انتقال سری نگر میں ہوا،وہ طویل عرصے سے علیل تھے، سید علی گیلانی کی وفات کی حریت رہنماؤں نے تصدیق کردی، سید علی گیلانی 29ستمبر 1929 میں سری نگر میں پیدا ہوئے ۔

عزم وہمت کا پیکر سید علی گیلانی کو بھارتی غاصب حکومت نے گزشتہ کئی برس سے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا،تاہم وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اورکشمیریوں کیلئے اپنی آواز اٹھاتے رہے۔

سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنما تھے، وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے ، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ کا افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی گزشتہ اور اس صدی کےعظیم مجاہد تھے، وہ  سب سےبڑے پاکستانی اور دنیا بھر کےحریت پسندوں کےلیےامید و حوصلےکا مرکز تھے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان آج اپنے سب سےوفادار بیٹے سےمحروم ہوا ہے، بھارتی سامراج کے سامنے ان کی جدوجہد تاریخ میں ایک ضرب المثل کے طور پر ہمیشہ موجود رہےگی۔

You might also like

Comments are closed.