کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل پر پالتو کتوں کے حملے کے کیس میں زخمی ہونے والے وکیل مرزا اختر علی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح نامہ طے پا گیا، صلح نامے کے مطابق کتوں کے ملک این جی او کو 10 لاکھ روپے ڈونیشن دیں گے۔
صلح نامے میں طے پایا ہے کہ کتوں کے مالک ہمایوں زخمی وکیل مرزا اختر علی سے غیر مشروط معافی مانگیں گے اور وہ آئندہ کسی خطرناک جانور کو بطور پالتو جانور نہیں رکھیں گے ۔
صلح نامے میں تحریر ہے کہ ہمایوں خان اگر کوئی کتا رکھیں گے تو اس کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں رجسٹرڈ کرائیں گےاور کتوں کو ٹرینر کی نگرانی میں حفاظتی انتظام کے ساتھ باہر لے کر جائیں گے ۔
صلح نامہ کی ایک شرط کے مطابق جن کتوں نے مرزا اختر پر حملہ کیا تھا انہیں کسی تکلیف کے بغیر فوری مارا جائے۔
اس کے علاوہ کتوں کے مالک عائشہ چندریگر فاونڈیشن کو 10 لاکھ روپے ڈونیشن دیں گے۔
Comments are closed.