بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر وزیرِ پنجاب علیم خان مستعفی

وزیرِ خوراک و سینئر وزیرِ پنجاب عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا۔

پنجاب کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ابھی فلور ملز پر کوئی ٹیکس نہیں لگا ،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا جواز نہیں ۔

علیم خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران بطور وزیرِ خوراک و سینئر وزیرِ پنجاب اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کر دیا۔

دورانِ املاقات وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا مزید کہنا ہے کہ سینئر وزیر اور وزیرِ خوراک کی حیثیت سے علیم خان نے نمایاں خدمات سر انجام دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سینئر وزیر اور وزیرِ خوراک کے طور پر علیم خان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.