جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

سینئر صحافی کے قتل میں ملوث مزید ایک ملزم گرفتار

سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مزید ایک ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

گرفتار ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش نہ کیا جاسکا، جان محمد مہر کے قتل میں11 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ ہے۔

اے ایس آئی غلام نبی شیخ کی جگہ انسپکٹر مسلم شیخ تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے.

دوسری جانب قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا، اے ایس آئی غلام نبی شیخ کی جگہ انسپکٹر مسلم شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.