پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل، ذرائع

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔

ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

ذرائع کے مطابق کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.