سینئر صحافی اور مصنف اختر بلوچ انتقال کر گئے۔
مرحوم کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اختر بلوچ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق اختر بلوچ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر ڈیڑھ بجے فقیری مسجد نزد جیلانی مسجد غلام حسین قاسم روڈ متصل مدینہ اپارٹمنٹ گارڈن ویسٹ میں ادا کی جائے گی۔
اختر بلوچ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP)کے کونسل ممبر بھی تھے، انہوں نے کئی کتابیں بھی تصنیف کیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تمام عہدے داران و ممبران نے اختر بلوچ کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت بھی کی ہے۔
Comments are closed.