پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔
آئی ایس پی آر نے ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔
ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔
Comments are closed.