کینیا میں قتل کیے گئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔
ارشد شریف کی میت وصول کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔
ارشد شریف کی میت غیر ملکی ایئر لائن سے گزشتہ شب سوا 1 بجے نیروبی سے دوحا روانہ کی گئی تھی جس کے بعد میت کو دوحا سے شام 4 بجے کے قریب پاکستان روانہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے میت کی روانگی کے لیے کئی گھنٹے تک تمام مراحل کی نگرانی کی اور نیروبی ایئر پورٹ پر ہی موجود رہیں۔
Comments are closed.