اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

سینئر رپورٹر جنگ کو حراست میں لینے پر کامران ٹیسوری، شرجیل میمن کا ردعمل

سینئر رپورٹر روزنامہ جنگ سید محمد عسکری کو حراست میں لیے جانے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ردعمل دے دیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جنگ کے سینئر صحافی حسن عسکری کے حوالے سے آئی جی سندھ سے رابطے میں ہوں۔ 

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پولیس کو ہدایت کی کہ جلد سے جلد حسن عسکری کو بازیاب کروایا جائے۔

دوسری طرف وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صحافی عسکری کے لاپتہ ہونے کی مجھے اطلاع ملی ہے، اس پر جنگ کی انتظامیہ سے بات ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی سے بھی بات ہوئی ہے، ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات سید محمد عسکری شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ قیوم آباد کے قریب پولیس موبائل اور ایک سفید گاڑی نے سید محمد عسکری کی گاڑی کو روکا۔

نامعلوم اہلکار سید محمد عسکری اور ان کے ساتھی کو گاڑی سے اتار کر لے گئے۔

سید محمد عسکری کے ساتھ موجود ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم آگے جا کر اتار دیا گیا۔

سید محمد عسکری کے ساتھی نے گاڑی جنگ کے دفتر پہنچائی اور حراست کی اطلاع دی۔

نامعلوم افراد کو سید محمد عسکری نے تعارف بھی کروایا کہ وہ جنگ کے رپورٹر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.