جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف کتنے رنز سے جیتنا ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بڑے مارجن سے انگلینڈ کے خلاف جیتنا ہوگا۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے پاکستان کو 287 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ 

پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرکے 300 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 13 پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور تصور کیا جائے کہ انگلینڈ نے 150 رنز بنائے تو پاکستان کو یہ ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.