ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سیلاب کے دوران پاکستان کو دی جانے والی امداد کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں اے ڈی بی نے بتایا کہ ایک سال قبل ایک تہائی پاکستان تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوا، ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا تو 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلیے 50 کروڑ 54 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔
اے ڈی بی کے مطابق سڑکوں، پلوں کی تعمیر نو اور نہروں سے پانی مہیا کرنے کے منصوبوں پر کام کیا۔ نہروں سے پانی سپلائی سے چاول اور گند م کی فصل میں بہتری آئی۔
اعلامیے میں اے ڈے بی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.