پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اویس لغاری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتفاق رائے سے کام نہ کیا تو سیلاب کے بعد کی صورتحال پر قابو نہیں پاسکیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ سیلاب کے باعث کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، قومی اتفاق رائے سے کام نہیں کیا تو سیلاب کے بعد کی صورتحال پر قابو نہیں پا سکیں گے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سیلاب کے باعث فصلیں تباہ اور گھر گر گئے ہیں، سیلاب متاثرین کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، سیلاب سے جنوبی پنجاب بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ بد قسمتی سے کئی دیہاڑی دار امدادی سرگرمیوں میں گھس آئے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، قوم پچھلے چار سال کے غلط فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں پرحملے کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.