وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب کے باوجود پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔
برلن میں ہونے والی عالمی ادارہ صحت کے ورلڈ ہیلتھ سمٹ پولیو کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 سے زیادہ پولیو ورکرز اپنی جانوں کا نذزرانہ پیش کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان مشکل ترین علاقوں میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی میں بھرپور مدد کر رہی ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے بالکل قریب ہیں دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔
Comments are closed.