بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 1200 کے قریب افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں تقریباً 400 بچے بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کے مویشی، گھر اور املاک سیلاب میں بہہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان کے لیے 10، 10 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں کی فہرست میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زمینی رابطے منقطع ہونے کے باعث امدادی سامان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.