بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، 81 فیصد پاکستانی

گیلپ پاکستان کے سروے میں 81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، جس میں 80 فیصد لوگوں نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی ایسا سیلاب نہیں آیا۔

سروے میں 70 فیصد پاکستانی سیلاب کے باعث مالی نقصانات، 58 فیصد کھیتوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر شدید پریشان نظر آئے۔

70 فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.