بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب کی تباہ کاریاں، ترکی سے پانچ سالہ بچے کا دل کو چھو لینے والا محبت نامہ

پاکستان اور ترکی جغرافیائی لحاظ سے دو الگ الگ ریاستیں ہیں لیکن دونوں ممالک قدیم تاریخی، مذہبی ثقافتی، تجارتی اور تہذیبی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے دوران ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کو ایک خط موصول ہوا کہ جس کے ساتھ پچاس لیرا (ترک کرنسی) کا نوٹ بھی تھا۔

خط و کرنسی کی تصویر پاکستانی سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی اور رقم بھیجنے والا پانچ سالہ ترک بچہ ’یونس ہاجد‘ ہے، خط میں اللہ کی مخلوق کیلئے درد رکھنے والے اس بچے نے پاکستانیوں سے اظہارِ ہمدری کیا۔

اس نے لکھا کہ ’محترم سفیر صاحب، ہم اپنے برادر ملک پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پہ بہت غمزدہ ہیں، اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں ، میری والدہ آپ کے لیے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں اور میرا پورا خاندان آپ کے لیے دعا گو ہے ۔ میں اپنی جمع شدہ جیب خرچی اپنے برادر پاکستان کو دیتا ہوں ، اللہ آپ کی مدد فرمائے۔‘

بچے کی یہ تحریر اور ساتھ پچاس لیرا کی یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.