وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سیلاب پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، بلوچستان سیلاب کے سبب بُری طرح متاثر ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ سندھ بھی پورا سیلاب سے متاثر ہوا ہے، اس وقت سیلاب متاثرین کو ہم سب کی ضرورت ہے۔
شازیہ مری کاکہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہم خیبر پختونخوا میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ہمیں اس وقت بھلا دینا چاہیے، ہر فیملی کو 25 ، 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، کوئی بھی رقم چوری کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم نے شکایتوں کے خلاف کارروائی بھی کی ہے، لوگوں سے بھی ہم نے کہا ہے کہ بتائیں کون کٹوتی کر رہے ہیں۔
Comments are closed.