وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں 300 بچوں سمیت 1ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، حالیہ تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2010 کے سیلاب میں عالمی برادری نے بھرپور مدد کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور فوج سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔
Comments are closed.