وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے ورلڈ بینک سے قرض لے رہے ہیں۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے لوگ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے بہت مشکل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ پانی کی نکاسی جلد مکمل ہو، اب تک 70 فیصد پانی نکل چکا ہے جبکہ مزید نکال رہے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے ورلڈ بینک سے 500 ملین ڈالرز کا قرضہ لے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ مچھر کالونی کراچی کا واقعہ افسوسناک ہے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
Comments are closed.