بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب متاثرین کی نقل مکانی، ٹرانسپورٹرز نے کرائے ڈبل کردیے

ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں سیلابی پانی آنے کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی تیزی سے جاری ہے، لوگوں کی ضرورت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کرائے دو سے تین گنا مہنگے کردیے ہیں۔

سندھ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے لگا تو رہائشیوں نے مال و متاع سمیٹا اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

سیلاب متاثرین پر ایک بڑی مشکل یہ آن پہنچی کہ سامان کی منتقلی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر کے من مانی شروع کر دی ہے۔

نوشہرہ میں سیلاب نے 36 اقلیتی خاندانوں کو بھی گھروں سے محروم کر دیا، متاثرہ خاندان مقامی چرچ کے اسکول میں منتقل ہوگئے۔

گھروں کو بند کر کے محفوظ مقام پر نقل مکانی کرنے والوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے کبھی اس وقت کا سوچا بھی نہ تھا۔

مصیبت کے مارے ان دکھی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار کو روکنے والا کوئی نہیں، حکومت اور انتظامیہ نے نہ خیمہ دیا نہ راشن، کم از کم برے وقت میں ہمیں ایسے تنہا تو نہ چھوڑتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.