best totally free hookup app what is hud hookup app edf8329we my uber hookup hookup Uniondale hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب متاثرین کی مدد، پرویز الہٰی کا عمران خان کی ٹیلی تھون کا خیر مقدم

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عمران خان کی انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا خیر مقدم کیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی ٹیلی تھون سے سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین افراد اور خاندانوں کی بلا امتیاز مدد کی جائے گی، مخیر حضرات دل کھول کر سیلاب متاثرین کے لیے اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پوری قوم متاثرین کی امداد کے لیے باہر نکلے، پاک افواج سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود سیلاب متاثرین کی بحالی میں پیش پیش ہیں، ہماری فوج نے سیلاب میں پھنسےہزاروں افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.