وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے، آپ کے الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق وقت نہیں۔
عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رہ گئی بات چندے کی تو امید ہے آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ 2010 کے سیلاب متاثرین کےنام پر لیے چندے و غیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کاحساب اُسی طرح ضرور دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے قانون کے سامنے سر جھکایا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ تمام پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کی صفات ہیں، ہماری نہیں، ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔
Comments are closed.