
پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرین کے لیے ترک حکومت کی جانب سے امدادی سامان لے کر ترکش ایئر فورس کی تیسری پرواز آج صبح سویرے کراچی پہنچی۔
ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی آئے تھے۔
ترکش ایئر فورس کی پہلی پرواز گزشتہ رات 8 بجے کراچی پہنچی جس میں 38 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچایا گیا۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خرم دستگیر، صوبائی وزیر سعید غنی، ترکش قونصلر، پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈی جی سلمان شاہ اور دیگر نے پرواز کا استقبال کیا۔
امدادی سامان لانے والا ترکش ایئر فورس کا دوسرا خصوصی طیارہ رات 10 بجے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا، اس پرواز میں 14 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچایا گیا۔
ترکش ایئر فورس کا تیسرا طیارہ مزید امدادی سامان لے کر آج صبح 7 بجے کراچی پہنچا ہے۔
حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تینوں طیارے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔
Comments are closed.